the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی






سعودی عرب کے مفتیِ اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے سڑکوں پر لگے ٹریفک کے سرخ اشارے توڑنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ایک مرتبہ پھر فتویٰ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کرنا گناہ کبیرہ اور حرام ہے۔

العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم نے اپنے فتویٰ میں کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی اس طرح کی خلاف ورزی گناہ کبیرہ کے زمرے میں آتی ہے۔انھوں نے اس ضمن میں قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ دیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ''جس نے ایک انسان کو قتل کیا ،اس نے گویا پوری انسانیت کو قتل کردیا اور جس نے ایک شخص کو بچایا ،اس نے گویا پوری انسانیت کو بچا لیا''۔

انھوں نے قبل ازیں 2010ء میں اسی



قسم کا ایک فتویٰ جاری کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ جو کوئی بھی ٹریفک قانون کی اس طرح کی خلاف ور زی کے ذریعے کسی کی موت کا موجب بنتا ہے تو وہ قتل عمد کا مجرم گردانا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کار حادثات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔یو اے ای کے روزنامہ گلف نیوز میں حال ہی میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی مملکت میں اوسطاً روزانہ سترہ افراد سڑکوں پر حادثات کی نذر ہوجاتے ہیں۔

سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے ٹریفک نے 2010ء میں جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا دارالحکومت الریاض میں سڑکوں پر ایک تہائی حادثات ڈرائیور حضرات کی جانب سے ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.